نیویارک: رمضان سے قبل 1400 افراد میں راشن تقسیم

امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے اسلامک ریلیف آف یو ایس کے اشتراک سے کم و بیش چودہ سو افراد میں رمضان راشن  باکس تقسیم کردیے۔ نیویارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز  نے اے سی ایم ڈبلیو کو سائٹیشن  بھی پیش کی۔

رمضان المبارک میں سفید پوش گھرانوں کی مدد کے لیے امریکن کونسل آف منارٹی وومن  نے اسلامک ریلیف آف یو ایس  اے کے تعاون سے بارہویں سالانہ راشن باکس کی تقسیم   کی تقریب  منعقد کی۔ تقریب کا آغاز اے سی ایم ڈبلیو کے  جنرل سیکریٹری احمد لطیف نے تلاوت ِ قرانِ پاک سے کیا۔بعد ازاں اے سی ایم ڈبلیو کی ایونٹ کو آرڈٖینیٹر  اُمِ کلثوم نے  بارگاہِ رسالت میں نعتِ رسول  مقبول  بطور ہدیہ پیش کی۔رمضان فوڈ باکسز صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ غیر مسلم گھرانوں میں بھی بلا تفریق  تقسیم کیے گئے، جس کے لیے کونی آئی لینڈ ایونیو پر ایک طویل  قطار موجود تھی۔اس موقع پر امریکن کونسل آف منارٹی وومن کی چیئر پرسن  بازہ روحی کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں بہت سے گھرانے  ایسے ہیں جن کے  لیے روزمرزہ کی اشیائے ضروریہ خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے، ادنیٰ سی کوشش کی ہے کہ  سفید پوش گھرانوں کی مدد کی جائے۔  امریکی آفیشلز  جن میں اسمبلی مین رابرٹ کیرول، کونسل ممبر ریٹا جوزف ، فرح لوئس، نیویارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز ، ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ کاشف حسین اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔ اسمبلی مین رابرٹ کیرول کا کہنا تھا کہ مسلمان  اور باالخصوص پاکستانی امریکن کمیونٹی   ہمیشہ   ضرورت مندوں  کو یاد رکھتے ہیں۔امریکی ٓفیشلز نے  اے سی ایم ڈبلیو کی ٹیم اور رضاکاروں کے ساتھ  مل کر رمضان باکس تقسیم کیے۔ کونسل وومن  ریٹا جوزف اور فرح لوئس کا کہنا تھا کہ یہ بہت شاندار روایت ہے ۔ہر سال  جس  طرح  ضرورت مندوں کی مد دکی جاتی ہے، سب کو اسی جذبے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر  نیویارک سٹی کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز نےامریکن کونسل آف منارٹی وومن اور اسلامک ریلیف آف یو ایس  اے کی خدمات کے اعتراف میں انھیں سائیٹیشن پیش کیں۔امریکن کونسل آف منارٹی وومن کا کہنا ہے کہ وہ بلا تفریق رنگ  ونسل کے  انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس موقع پر امریکی آفیشلز نے  مسلم کمیونٹی کو ماہِ رمضان کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

This post was originally published on VOSA.