
امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے بیان میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرغنہ شریف اللہ عرف جعفر کے پکڑے جانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کابل ائیر پورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کے لیے امریکا اور پاکستان نے مل کر کام کیا۔ ڈائریکٹر ایف بی آئی کیش پٹیل نے امریکیوں کے خلاف دہشتگرانہ کارروائی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں کہا گرفتاردہشت گرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، شریف اللہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلیجینس ایجنسی نے معلومات فراہم کیں اور پاکستان نے دہشت گرد سرغنہ کو پکڑا، جس کے لیے ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
This post was originally published on VOSA.