
نیویارک پولیس کے پریسنکٹ 43 میں ڈیٹیکٹیو نعمان ملک کے زیراہتمام ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں پریسنکٹ 43 کے کمانڈنگ آفیسر انسپکٹر مویا، نیویارک پولیس مسلم آفیسر سوسائٹی کے چیپلن امام طاہر، سارجنٹ وقار علی سمیت دیگر مسلم اور غیر مسلم افسران نے بھرپور شرکت کی۔
بچھلے سال کی طرح اس سال بھی نیویارک پولیس کے پریسنکٹ 43 میں ڈیٹیکٹیو نعمان ملک کی میزبانی میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔افطار ڈنر کے انعقاد کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور غیر مسلم افسران کو رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت سے روشناس کرانا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔تقریب میں پریسنکٹ 43 کے کمانڈنگ آفیسر انسپکٹر مویا، نیویارک پولیس مسلم آفیسر سوسائٹی کے چیپلن امام طاہر، سارجنٹ وقار علی سمیت دیگر مسلم اور غیر مسلم افسران نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور اس مقدس مہینے کو رحمتیں سمیٹنے کا ذریعہ قرار دیا۔افطار کے وقت اذانِ مغرب دی گئی اور تمام شرکاء نے مل کر افطار کیا۔ افطار ڈنر میں بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ پر بھی زور دیا گیا، جس سے پولیس فورس میں باہمی اتحاد اور یکجہتی کی ایک بہترین مثال قائم ہوئی۔
This post was originally published on VOSA.