
مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے گرین وچ ولیج میں بے قابو ڈاج چارجر نے پولیس افسر کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ صبح تقریباً 8 بجے کے قریب پیش آیا جب 26 سالہ افسر سیونتھ ایونیو اور ویسٹ 13ویں اسٹریٹ پر کھڑی اپنی گاڑی کی طرف جا رہا تھا کہ جنوبی سمت سے آتی ہوئی ایک تیز رفتار ڈاج چارجر بے قابو ہو کر پہلے ایک اسٹریٹ سویپر سے ٹکرائی اور پھر پولیس افسر سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ واقعے میں ملوث ڈاج چارجر کے ڈرائیور کو بھی درد کی شکایت پر بیلویو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق، اُس کی حالت مستحکم ہے اور اُسے حراست میں لے لیا گیا ہے، جب کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔