نیوجرسی میں نئی گرینڈ مسج کی تعمیر مکمل،جلد افتتاح ہوگا

نیوجرسی  کے  ٹاؤن ایڈیسن کے میئر سیم جوشی  نے  مسلم کمیونٹی کو خوشخبری سنائی ہے کہ  پلیئنگ  فیلڈ ایونیو پر ایک نئی جامع  مسجد کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ وہ پاکستانی کمیونٹی کی افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے ۔

نیوجرسی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیات عدنان خواجہ،  بصیر  ، سنی اور محمد عاطف  کی میز بانی  میں ایڈیسن  کے مقامی ہال  میں کمیونٹی  کے  لیے منعقدہ  افطار ڈنر کا آغاز تلاتِ   کلامِ پاک اور  حمد ِ باری  تعالیٰ سے کیا گیا۔تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی  کثیر تعداد شریک تھی، اس موقع پر   نعتِ  رسولِ مقبول  ﷺ بھی  پیش کی گئی جس نے سماں باندھ دیا۔افطار ڈنر میں نیوجرسی میں  انڈین  کمیونٹی  سے تعلق  رکھنے والے ایڈیسن ٹاؤن کے میئر سیم جوشی اور دیگر امریکی آفیشلز بھی شریک تھے۔شرکاء سے خطاب میں سیم جوشی اور دیگر  نے رمضان  کی مبارکباد دی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم  مسلم کمیونٹی کے لیے مختلف پروگرام اور پروجیکٹس کرتے  رہتے ہیں، حال ہی میں مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی ہے جو ایک تحفہ ہوگی۔افطار ڈنر میں نیوجرسی میں پاکستانی  امریکی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا۔ پاکستان ڈے پریڈ نیوجرسی کے منتظمین اور ہوسٹ کمیٹی کے اراکین  بھی شریک تھے۔ حاضرین سے  خطاب میں کمیونٹی افطار  کے میزبان عدنان خواجہ، وقاص ہاشم  المعروف  سنی، بصیر اور محمد عاطف نے تمام مہمانوں سے ان کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا۔کمیونٹی افطار ڈنر میں نیوجرسی میں قائم مساجد و اسلامک سینٹر کے  سربراہان، غیر منافع بخش تنظیموں کی نمائندے  بھی  بڑی تعداد میں شریک تھی، اس موقع  پر مغرب کا وقت ہوا  تو اذان دی  گئی  جس کے بعد سب نے افطار کیا۔کمیونٹی نے فطار ڈنر کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہوسٹ کمیٹی کی  اس کاوش کی بھرپور ستائش  کی۔آخر میں امتِ مسلمہ کے اجتماعی مسائل  کے حل اور دنیا و آخرت میں  کامیابی کے لیے دعا بھی کروائی  گئی۔

This post was originally published on VOSA.