نویارک پولیس ہیڈکوارٹرز میں اذان کی گونج

نیویارک پولیس کی مسلم آفیسرز سوسائٹی  نے پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اپنے ممبرا ن کے اعزاز میں افطار  ڈنر کا  اہتمام کیا، تقریب میں نمایاں شخصیات کو ایوارڈز کو بھی دیے گئے ۔

این وائے پی ڈی  کی مسلم آفیسرز سوسائٹی نے  ہر سال  کی طرح اس سال  بھی اپنی  شاندار روایت کو برقرار رکھا۔   پولیس ہیڈ کوارٹرز  ون پولیس پلازہ میں ممبران کے اعزاز میں منعقدہ سالانہ 17 ویں افطار ڈنر کا آغاز  تلاوتِ کلا  مِ پاک سے کیا گیا۔تقریب میں نیویارک  پولیس میں شامل مسلمان افسران، ان کے اہلخانہ  سمیت مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد  شریک تھی ۔ اس موقع پر امریکا کا قومی  ترانہ بھی  پڑھا گیا۔اس موقع پر  مسلمان  چیپلن امام طاہر کا کہنا تھا کہ رمضان  المبارک کا نصیب ہونا  باعثِ سعادت ہے۔تقریب سے خطاب میں ایم او ایس کے صدر کیپٹن وحیدر اختر نے  مسلم آفیسرز سوسائٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد  بیان کیے اور کارکردگی کا خلاصہ  ب بھی حاضرین کے سامنے  پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کا یہ افطار ڈنر بین المذاہب مذہبی ہم آہنگی کے خوبصورت مظاہرے کا عملی ثبوت ہے۔افطار ڈنر  میں نیویارک میں  پاکستان  کے قونصل  جنرل عامر احمد  اتوزئی، ترکیہ کے قونصل جنرل محتین احمیت یزل ، پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیمز  بھی شریک ہوئے،اس موقع پر عامر احمد اتوزئی کا کہنا تھا کہ  نیویارک پولیس میں پاکستانی  افسران کی بڑھتی ہوئی تعداد باعثِ فخر ہے ۔تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہان اور اراکین نے بھی  کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع علما کرام اور مذہبی اسکالرز کا کہنا تھا کہ روزے کا اصل مقصد صبر و تحمل، برداشت پیدا کرنا اور تقویٰ اختیار کرنا ہے ۔ون پولیس پلازہ میں منعقدہ افطار ڈنر میں این وائے پی ڈی کے   اعلیٰ افسران نے بھی خطاب کیا۔  ان کا  کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کے  اہلکار ، افسران اور عملہ ایک  فیملی کی مانند ہے ۔نمازِ مغرب کا و قت ہوا تو  نیویارک پولیس کا ہیڈ کوارٹرز اذان کی آواز سے گونج اٹھا جس کے بعد سب نے  افطار کیا۔ آخر میں مسلم آفیسرز سوسائٹی نے اپنے ممبران افسران اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کو  ان  کی کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا۔  

This post was originally published on VOSA.