
شکاگو/ رپورٹ : (خلیل اللہ )امریکی ریاست الینوائے کے سینیٹ نے 23 مارچ کو یومِ پاکستان اور 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی تسلیم کرلیا۔اس قرار داد میں پاکستانی امریکیوں کی کامیابی اور پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے امریکا میں بھی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے ریاستی سینیٹ میں اہم قرارداد منظور کر لی گئی۔سینیٹر لورا مرفی کی ریاست الینوائے کی سینیٹ میں پیش کی گئی قرار داد میں پاکستانی امریکیوں کی کامیابیوں اور امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو خراج تحسین پیش کیا گیاہے۔قرار دا دمیں 23 مارچ کو یومِ پاکستان اور 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی تسلیم کیا گیا ہے ۔ سینیٹر لورا مرفی، پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے، کمیونٹی کے تعاون کو فائدہ پہنچانے،دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور باہمی تعلقات کو وسعت دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہی ہیں۔ شکاگو میں پاکستانی قونصل جنرل طارق کریم کا کہنا تھا یہ قرارداد نہ صرف پاکستان کی آزادی کو دیگر اقوام کے لیے مشعل راہ کے طور پیش کرتی ہے بلکہ پاکستان اور ریاست الینوائے کے درمیان دوستی کے مضبوط بندھن کی بھی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے الینوائے اسٹیٹ سینیٹ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
This post was originally published on VOSA.