
نیوجرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک تین منزلہ عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں نو سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
حکام کے مطابق، آگ صبح 1:30 بجے کے بعد نیوجرسی کے شہر نیوآرک کے ایسٹر اسٹریٹ پر واقع تین منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر بھڑکی اٹھی جہاں آٹھ بچے رہائش پذیر تھے۔ حادثے میں نو سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، جبکہ دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہد کے مطابق، قریب ہی موجود ایک اسٹور سے منسلک افراد نے سڑک پر دھواں دیکھا اور فوری طور پر مدد کے لیے پہنچے، مگر دروازے کھولنے کے باوجود اندر جانا ممکن نہ ہو سکا۔ ایک بچہ چیختے ہوئے مدد کے لیے باہر نکلا اور بتایا کہ وہ ان کا گھر ہے۔ ایسس کاؤنٹی پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ تین بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے نو سالہ بچی یونیورسٹی اسپتال میں جاں بحق قرار دی گئی جبکہ دیگر دو بچوں کی حالت کے بارے میں فی الحال اطلاعات جاری نہیں کی گئیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفصیلات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔
This post was originally published on VOSA.