
نیویارک(ویب ڈیسک) معروف تھراپسٹ پیملہ گاربر نے شہری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک انقلابی موبائل ایپ نیور واک الون تیار کر لی جو جلد متعارف کروائی جائے گی۔ یہ اقدام ان کے ذاتی تجربے کے بعد سامنے آیا ہے، جب وہ ایک اجنبی کے بلاوجہ حملے کا نشانہ بنیں۔
نیور واک الون ایپ بڈی سسٹم پر مبنی ہے، جس کے تحت صارفین کو تصدیق شدہ افراد کے ساتھ جوڑا جائے گا تاکہ وہ محفوظ انداز میں پیدل سفر مکمل کر سکیں۔ اس کا مقصد پیدل چلنے والے افراد کو کار سروسز پر انحصار کیے بغیر تحفظ فراہم کرنا ہے۔گاربر کا کہنا ہے کہ تحفظ اور آزادی ایک دوسرے کے مخالف نہیں بلکہ ایک ساتھ چل سکتے ہیں، خاص طور پر نیویارک جیسے شہر میں جہاں لوگ سڑکوں پر جیتے ہیں۔ایپ دو ماڈلز کے تحت کام کرے گی سرکاری ماڈل جس میں سب وے اسٹیشنز کے قریب مخصوص پوائنٹس پر بڈی دستیاب ہوں گے۔اور دوسرا نجی ماڈل جس میں کاروبار، عبادت گاہیں اور دیگر ادارے اپنی جگہوں پر یہ سروس فراہم کریں گے۔صارفین فوری یا شیڈیول کے مطابق کسی قابلِ اعتماد بڈی کو منتخب کر سکیں گے، جس کا طریقہ کار رائیڈ شیئرنگ سروسز جیسا ہوگا۔گاربر کو امید ہے کہ اس ایپ کے ذریعے نہ صرف تحفظ میں اضافہ ہوگا بلکہ نیویارک میں سماجی رابطوں کو بھی نئی زندگی ملے گی۔
This post was originally published on VOSA.