
مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں کی جانب سے لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزراء سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے لیگی عہدیداروں نے شرکت کی .اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز اپنے ملک کی خدمت کا فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے لاہور میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیرمین بیرسٹر امجد ملک اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہوئے اس موقع پر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا وقار اور فخر ہے اور پاکستان ہماری شناخت ہے جس کی خدمت کے لیے پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیز ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور ہم وزیراعظم شہبازشریف شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر کے مشکور ہیں جنھوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چیرمین بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا کردار ادا کر رہی ہے جہاں ملک کے اندر درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جا رہا ہے وہیں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں کا انعقاد کرکے انہیں ریلیف دیا جا رہا ہے تقریب سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں عدنان اقبال بٹ،محمود الحق ڈوگر،چوہدری سجاد علی سمیت دنیا بھر سے آئے لیگی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیز حکومت اور افواج پاکستان کا ہراول دستہ ہیں اور ملک و قوم کی ماضی کی نسبت مستقبل میں مزید بڑھ چڑھ کر خدمت کا فریضہ انجام دیا جائے گا.
This post was originally published on VOSA.