سماجی ورکر زاہد خان چل بسے، نمازِ جنازہ آج ہوگی

نیویارک(ویب ڈیسک )نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت زاہد خان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کو آج نیوجرسی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔زاہد خان کم و بیش 20 سال سے شعبہ صحت سے منسلک رہے اور گزشتہ 10 سال سے یونائیٹڈ ہیلتھ کئیر سے وابستہ تھے۔ مرحوم عاجزی و انکساری سے پیش آتے اور ہمیشہ ضرورت مندوں کے مشکل وقت میں کام آتے تھے۔ مرحوم زاہد خان کا آبائی تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے تھا۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ زاہد خان کی نماز جنازہ آج پیر دوپہر 3 بجے اسلامک سینٹر آف اولڈ بریج نیوجرسی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ج مسلم قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

This post was originally published on VOSA.