عمرہ ویزہ کی خلاف ورزی پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

سعودی وزارت داخلہ نے  عمرہ ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق عمرہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد پچاس ہزار ریال جرمانہ اور چھ ماہ کی قید کہ سزا بھگتنی ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج کی سیکورٹی کے حوالے سے سعودی عرب میں موجود عمرہ اور وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد کو خبردار کیا گیا ہے جس کے مطابق عمرہ اور وزٹ ویزے کی مدت کے بعد سعودی عرب میں قیام کرنے والوں کے خلاف پچاس ہزار ریال اور چھ ماہ کی قید کی سزا دی جائے گی اس لیے عمرہ اور وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد ویزے کی مدت کے دوران اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔

This post was originally published on VOSA.