گورنر ٹیکساس نے مسجد کے گرد رہائشی منصوبے کی تعمیر روک دی

امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا، گورنر کی متنازعہ پالیسی پر شدید تنقید سامنے آ رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے مسلمانوں کے لیے گھروں کی تعمیر اور مسجد کے منصوبے کو روک دیا۔ گورنر کا کہنا ہے کہ ٹیکساس میں شریعت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی شرعی شہر بننے دیا جائے گا۔یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب ایک ہزار گھروں پر مشتمل رہائشی منصوبہ ایک مسجد کے گرد تعمیر کیا جا رہا تھا۔ گورنر نے اسی بنیاد پر منصوبے کو روک دیا۔اسلامی سینٹر کے وکیل نے گورنر کے ردعمل کو غیر مناسب اور امتیازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے، مگر گورنر کا رویہ دیکھ کر لگتا ہے جیسے یہ نائن الیون ہو۔مسلمان کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی پر حملہ ہے اور اس سے مقامی مسلمانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

This post was originally published on VOSA.