ماحول دوست مسجد بنانے پر مسلم کمیونٹی سنٹر شکاگوکو ایوارڈ مل گیا

شکاگو(رپورٹ سید خلیل اللہ )سٹی آف مورٹن گرو نے مسلم سینٹر  شکاگو کو ماحول دوست بیداری پیدا کرنے کی شاندار کوششوں کے لیے  ایوارڈ سے نوازاگیا۔

مورٹن گروو اکنامک ڈیولپمنٹ کمیشن کے متفقہ ووٹ کے مطابق، شکاگو کے مسلم کمیونٹی سینٹر (ایم سی سی) کو ماحولیاتی طور پر پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور نافذ کرنے پر2025 کےگرینر اور ماحول دوست مورٹن گرو ایوارڈسے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ 22 اپریل کو ویلج ہال میں کونسل چیمبرز میں منعقدہ ویلج بورڈ کے اجلاس کے دوران میئر ڈینیئل ڈیماریا اور ویلج بورڈ آف ٹرسٹیز نے پیش کیا۔ایم سی سی گرین ٹیم انچارج ڈاکٹر سعیدہ اور ان کی ٹیم نے ایم سی سی کے صدر مسعود بیجا پوری اور ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔مسلم کمیونٹی سینٹر شکاگو کے مسلمانوں کی سب سے پرانی تنظیم ہے جو شہر کی کئی مساجد کے انتظامی امور کی نگران ہے ۔ یہ تنظیم شکاگو کے مضافات میں ایک بڑا کمیونٹی سنٹر چلاتی ہے جہاں باقی مساجد کی طرح  مسلمانوں کی بڑی تعداد نماز  کے لئے آتی ہے مگر جو چیز اسےباقی سنٹروں سےمنفرد بناتی ہے وہ یہ کہ یہاں امریکہ میں پہلی مرتبہ  گرین مسجد مہم کے ایک حصے کے طور پر مساجد کو ماحول دوست بنانے کے لیے کمیونٹی بیداری پیدا کرنے کے لیے پہل کی ہے۔ماحول دوست مساجد نہ صرف شکاگو بلکہ پوری امریکہ میں توجہ کا باعث بن رہی ہیں اور اس مساجد میں جہاں انفاق پر زور دیا جاتا ہے اس میں پانی کم خرچ کرنے، پلاسٹک پلاسٹک کی کھانے کی پلیٹیں اور دیگر روزمرہ کے قابل استعمال چیزیں کا استعمال کم کرنے  پر تاکید کی جاتی ہے۔مسلم کمیونٹی سینٹر شکاگو کے صدر مسعود بیجا پوری کے مطابق مسلم کمیونٹی سینٹر شکاگو ماحول دوست مساجد بنانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہےانکا کہنا ہے: منصوبے کے مطابق خوراک کی ری سایکلنگ، پانی کا درست استعمال اور انرجی بچاو جیسے منصوبے زیر غور ہیں۔اس پروگرام میں علما، سٹی کونسل، وزارت صحت، یونیورسٹیز اور دیگر اسلامی اداروں کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ باہمی مشورے سے ماحول دوست پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جاسکے۔شکاگو میں 120  مساجد موجود ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ  ماحول دوست مساجد پروگرام کے بعد دیگر اسلامی مراکز کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جاسکے گا۔

This post was originally published on VOSA.