ناساو کاونٹی: پہلی مسلمان اور پاکستانی خاتون ہیومن رائٹس کمشنر مقرر

لانگ  آئی لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اور اعزاز، ناساو کاونٹی ایگزیکٹیو بروس بلیک مین نے پاکولی کی  کمپٹرولر اور سماجی ورکر عذرا ڈار کو کاونٹی کے ہیومن رائٹس کمیشن کا کمشنر مقرر کردیا ہے ۔

نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈکی ناسا کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پاکولی کی سابق صدر، موجودہ کمپٹرولراور ممتاز سماجی شخصیت عذرا ڈار کو کاؤنٹی کے ہیومین رائٹس کمیشن کا کمشنر مقرر کردیا ہے۔ عذرا ڈار اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلم و پاکستانی امریکن خاتون ہیں۔ کاؤنٹی ایگزیکٹو آفس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں عذرا ڈار کی تقرری کا اعلان کیا گیا۔کاؤنٹی ایگزیکٹو بلیک بروس مین نے عذرا ڈار کی کمیونٹی اور ناسا کاؤنٹی کے لیے خدمت کو سراہا ۔ عذرا ڈار نے کاؤنٹی کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گی۔

This post was originally published on VOSA.