
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ پاکستانی نژاد کیپٹن وحید اختر، لوٹیننٹ محمد عدنان احمد اور سارجنٹ فیاض خان سمیت ایک 143 افسران اور انتظامی امور میں شامل عملے کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی ہے ۔باضابطہ تقریب کل پولیس ہیڈ کوراٹرز میں ہوگی ۔
این وائے پی ڈی نے مجموعی طور پر143 افراد کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں 119 پولیس افسرا ن اور انتظامی امور میں تعینات 44 سویلین شامل ہیں۔ ترقی پانے والے پولیس افسران میں پاکستانی نژاد اور مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن وحیداختر، لوٹیننٹ محمد عدنان احمد اور سارجنٹ فیاض خان شامل ہیں۔ کیپٹن وحید اختر کو ڈپٹی انسپکٹر، لوٹیننٹ محمد عدنان احمد کو کیپٹن اور سارجنٹ فیاض خان کو لوٹیننٹ کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے این وائے پی ڈی کے ہیڈ کوارٹرز ون پولیس میں کل جمعہ کو باضابطہ تقریب منعقد ہوگی جس میں افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی کی اسناد اور بیجز لگائے جائیں گے۔پاکستانی کمیونٹی نے ان افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی ملنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔
This post was originally published on VOSA.