کینیڈا کے وفاقی انتخابات، 6 پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب

کینیڈا میں منعقدہ وفاقی انتخابات میں لبرل پارٹی نے میدان مارلیا۔ کنزرویٹو پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ الیکشن میں چھ پاکستانی نژاد کینیڈئین بھی کامیاب ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینڈا کے  پارلیمانی انتخابات  میں  لبرل پارٹی نے مسلسل چوتھی با ر  فتح حاصل کرلی۔لبرل پارٹی کینیڈا کی اگلی حکومت تشکیل دے گی۔ اس الیکشن میں 50 سے زائد پاکستانی نژاد امیدواران نے حصہ لیا  اور اب تک  کے نتائج کے مطابق چھ  پاکستانی نژاد کینڈئین نے فتح اپنے نام کرلی ہے ۔ کامیاب امیدواروں میں چار مرد اور دو خواتین شامل ہیں ۔اسکار بورو ڈان ویلی ایسٹ سے سلمٰی زاہد اور مسی ساگا ایرن ملز سے اقرا خالد نے کامیابی حاصل کرلی۔برامپٹن چِنگوزی پارک سے شفقت علی ،اٹاوہ سینٹر سے یاسر نقوی، پیئرفونڈز ڈالرڈ سے سمیر زبیری اور ہملٹن سینٹر سے اسلم رانا لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیت گئے۔سلمٰی زاہد، اقرا خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری پہلے بھی ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں جبکہ اسلم رانا پہلی بار رکنِ پارلیمنٹ بنے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.