پاکستان نے بھارت کے 6 مزید اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے

پاکستان اور بھارت  کے درمیان لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری،پاکستان نے بھارت کے 6 مزید اسرائیلی ساختہ  ڈارونز مار گرائے، پاک فوج کے ترجمان نے  بھارت کاپاکستان پر جارحیت کا الزام مسترد کردیا اور کہا جب پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا خود  دیکھ لے گی

پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی ، بھارت نے ایک بار پھر اسرائیلی ساختہ  ہیروپ ڈرونز  سے اوکاڑہ کینٹ اور وہاڑی میں حملے کی کوشش کی 4 ڈارونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر گرایا گیا، ایک ڈرون وہاڑی اور ایک  پاکپتن میں تباہ کیا گیا۔  پاکستان نے اب بھارت کے 35 ڈرونز کو تباہ کیاہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پاکستان پر 15 مقامات پر حملے کے دعوے کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا اور کہا اگر پاکستان حملہ کرے گا تو وہ دنیا خود دیکھے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت واقعی میزائل حملے سے بچا ہوتا تو اپنے 5 طیارے کیسے گنوا بیٹھتا؟ بھارت کو داخلی سیاسی فائدے کے لیے ڈرامے بازی بند کرنی چاہیے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق      بھارت نے نہ صرف پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بلکہ لاہور میں فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو ایک بڑا سکیورٹی خطرہ ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان نے نہایت احتیاط سے کام لیا اور بھارتی پنجاب میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔ اس کا مقصد ایک ذمہ دار ملک کے طور پر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہے

This post was originally published on VOSA.