امریکی صدر پاک، بھارت کشیدگی کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں اور امن کے خواہاں ہیں ۔

اپنی نیوز کانفرنس کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو پاک، بھارت معاملے پر متحرک ہیں اور صدر ٹرمپ بھی اس معاملے پر اظہار خیال کر چکے ہیں۔ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کشیدگی نہ بڑھے اور یہ معاملہ جلد ختم ہوجائے،  ان کے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ روبیو نے دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے جامع بات کی ہے اور انہوں نے دونوں ملکوں سے تنازعے کے خاتمے پر بات کی۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تنازعہ کئی دہائیوں سے چلا آرہا ہے۔

This post was originally published on VOSA.