
اسٹین آئی لینڈ(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے اسٹین آئی لینڈ میں ایک شخص نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ واقعے میں تین پولیس افسر زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق، یہ واقعہ اسٹین آئی لینڈ کے علاقے پورٹ رچمنڈ کے 294 رچمنڈ ایوینیو پر شام 7:30 بجے پیش آیا جب پولیس نے ایک مشتبہ نسان ایس یو وی کو روکا، مگر ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد ایک اور پولیس یونٹ نے تعاقب کرتے ہوئے گاڑی کو روکا، جس پر 31 سالہ ملزم نے اپنی گاڑی سے فائرنگ کر دی جس سے پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا۔ گولیاں پولیس افسران کو نہیں لگیں لیکن شیشے کے ٹکڑے لگنے سے تین افسران معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پولیس کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی۔ فائرنگ کی وجوہات اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
This post was originally published on VOSA.