نیویارک: کار کی درخت سے ٹکرا، 3 افراد جاں بحق

لانگ آئی لینڈ(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے لانگ آئی لینڈ میں ایک کار درخت سے ٹکرا کر شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی۔ واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق، حادثہ لانگ آئی لینڈ کے بیٹھ پیج علاقے میں تقریباً صبح 1 بجے کے قریب پیش آیا، جب ایک ایس یو وی کا ڈرائیور سٹائمس ایونیو پر گاڑی سے قابو کھو بیٹھا اور گاڑی درخت سے ٹکرا کر آگ کی لپٹ میں آگئی۔ بیٹھ پیج فائر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ابھی تک حادثے کی وجوہات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

This post was originally published on VOSA.