ایڈمز کا کوئینز بورو برج پر سائیکلسٹس کی جگہ بڑھانے کا منصوبہ پیش

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور محکمہ ٹرانسپورٹیشن (DOT) کے کمشنر یڈانِس روڈریگیز نے کوئینز بورو برج پر پیدل چلنے والے افراد اور سائیکلسٹس کے لیے مزید جگہ فراہم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق اس منصوبے کے تحت برج کی شمالی بیرونی سڑک جو اب تک دونوں کے لیے استعمال ہو رہی تھی اب صرف سائیکلسٹس کے لیے مخصوص کر دی جائے گی جبکہ جنوبی بیرونی سڑک کو پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ کوئینز بورو برج 100 سال سے نیویارک کو مین ہیٹن اور کوئینز کے درمیان جڑ رہا ہے اور اب اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ کمشنر روڈریگیز نے کہا کہ اس اقدام سے شہر بھر میں سائیکل سواری کی سہولت مزید بہتر ہوگی۔ کوئینز بورو برج نیویارک کا تیسرا سب سے مصروف پل ہے، جہاں روزانہ 2,785 پیدل چلنے والے اور 7,568 سائیکلسٹ سفر کرتے ہیں۔ شہر میں سائیکل سواری کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہو رہا ہے اور اس اقدام سے شہر کے مشرقی اور مغربی حصوں میں سائیکل سواروں کے لیے مزید محفوظ راستے فراہم ہوں گے۔

This post was originally published on VOSA.