نیویارک: یہود مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے دفتر کا قیام

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر میں  یہود  مخالف سرگرمیوں اور جرائم کی روک  تھام کے لیے اینٹی سیمیٹزم دفتر کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، نیویارک شہر اور پورے ملک میں اینٹی سیمنیزم میں بے مثال اضافے کے پیش نظر نیا دفتر ملک کے کسی بڑے شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا دفتر ہوگا۔ گزشتہ سال نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ  (NYPD) نے رپورٹ کیا تھا کہ تمام نفرت انگیز جرائم میں سے 54 فیصد جرائم یہودیوں کے خلاف تھے، جبکہ 2025 کے پہلے سہ ماہی میں یہ تعداد بڑھ کر 62 فیصد ہوگئی، جس سے اس دفتر کی ضرورت مزید بڑھ گئی۔ میئر نے کہا اس دفتر کا مقصد عدلیہ کے مقدمات کی نگرانی کرنا، مناسب قانونی کارروائی کرنا، اور شہر کی ایجنسیوں کو اینٹی سیمنیزم کے خلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت دینا ہے۔ دفتر کی قیادت کے لیے موشے ڈیوس کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، جو یہودی رہنماؤں کی کمیٹی تشکیل دے کر دفتر کی نگرانی اور مشورہ فراہم کریں گے۔ ایڈمز نے کہا، اینٹی سیمنیزم صرف یہودیوں پر حملہ نہیں بلکہ نیو یارک سٹی کے نظریے پر حملہ ہے، جہاں مختلف پس منظر کے لوگ اکٹھے رہتے ہیں۔ اس دفتر کا قیام شہر میں مشترکہ اقدامات کو تقویت دے گا اور نیویارک کی یہودی کمیونٹی کے تحفظ کو مزید مستحکم کرے گا۔

This post was originally published on VOSA.