
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ویڈیو گیمز اور سوشل میڈیا کو تشدد میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ان چیزوں کی وجہ سے پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔
یہ بات ایڈمز نے ایک انٹرویو کے دوران کہی جہاں انہوں نے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ہتھیار استعمال کرنے اور فائرنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ریز دی ایج” قانون کی وجہ سے نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی کم ہو گئی ہے، جس سے وہ ہتھیار لے کر جرائم میں ملوث ہو رہے ہیں۔ میئر نے والدین کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بچوں کے کمرے اچھی طرح چیک کریں تاکہ کسی بھی قسم کا ہتھیار یا خطرناک اشیاء نہ ملے۔ انہوں نے ویڈیو گیمز اور سوشل میڈیا کو بھی تشدد میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔ میئر نے یونیورسل آفٹر اسکول پروگرام، ذہنی سکون کی تعلیم اور تنازعات کے حل کے لیے نئی تدابیر اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ ایڈمز نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ نے شہر سے 21 ہزار غیر قانونی ہتھیار ضبط کیے ہیں اور نوجوانوں کے لیے سمر جابز اور تیراکی کی کلاسز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھا جا سکے۔ میئر نے کہا کہ والدین، حکومت اور کمیونٹی کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ نوجوانوں کو تشدد سے بچایا جا سکے اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
This post was originally published on VOSA.