
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے سوہو میں جھگڑے کے دوران ایک شخص نے 38 سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ واقعے میں شہری شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ پرنس اسٹریٹ اور براڈوے کے قریب، پرنس اسٹریٹ سب وے اسٹیشن کے باہر پیش آیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ دو بے گھر افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہوا جہاں ایک شخص دوسرے شخص پر چاقو سے وار کر کے فرار ہوگیا۔ 38 سالہ نوجوان پر گردن اور کلائی میں متعدد چاقو کے وار کیے گئے۔ متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں بیلوو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعہ سے متعلق معلومات ہوں تو وہ کرائم اسٹاپرز ہاٹ لائن پر اطلاع دیں۔