
شکاگو:رپورٹ (سید خلیل اللہ )بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر شکاگو میں یوم تشکرمنایا گیا،پاکستانی کمیونٹی نے ڈیون ایونیو میں ریلی انعقاد کیا ۔
بھارت کو آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی شکست پراوورسیز پاکستانیوں کیجانب سے جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے شکاگو میں یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا ، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ، تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، افسران اور اہلکاروں کو ان کی بہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ،تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض سلمان آفتاب نے ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے حالیہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب د یا ہے ،ہمارے شاہینوں نے دشمن کے ڈرون حملوں، توپوں اور رافیل طیاروں کو ناکام بنایا ہے۔
شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم شکاگو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن اگر قومی سلامتی اور عزت پر حملہ ہوتا ہے تو پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ شکاگو میں پاکستانی کمیونٹی کے رشید چوہدری اور ممتاز پاکستانی امریکن بزنس مین نوید انور نے کہا کہ پاکستانی امریکیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی پر متحد ہیں نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے پرپاکستانی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
رانا جاوید اور دیگر مقررین نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف امریکی پاکستانیوں کا اتنی بڑی تعداد میں ایک چھت تلے جمع ہونا قومی یکجہتی کا ثبوت ہے۔
This post was originally published on VOSA.