ایڈمز کا 400,000 اسکوائر فٹ کمرشل عمارت کا افتتاح

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر بروکلین کے ایسٹ نیویارک علاقے میں 2440 فولٹن اسٹریٹ پر واقع 400,000 اسکوائر فٹ کمرشل عمارت کا افتتاح کیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق یہ جدید سہولت براڈوے جنکشن ٹرانزٹ حب کے قریب قائم کی گئی ہے جس کا مقصد عوامی سہولیات، سستی رہائش اور اچھی تنخواہ والی ملازمتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ منصوبہ میئر ایڈمز کی بطور بروکلین بورو صدر 2017 میں شروع کی گئی کوششوں کا تسلسل ہے۔ یہ عمارت جسے Marvel Architects نے ڈیزائن اور Leser Group اور NYCEDC نے تعمیر کیا ہے اب محکمہ سماجی خدمات (DSS) کی انسانی وسائل ایڈمنسٹریشن (HRA) کی مختلف شاخوں کا مرکز بنے گی۔ ایڈمز نے کہا 1,100 سے زائد ملازمین یہاں خدمات انجام دیں گے اور رہائشیوں کو کیش اسسٹنس، میڈیکیڈ، فیئر فیئرز سمیت دیگر اہم سماجی پروگراموں تک براہِ راست رسائی حاصل ہوگی۔ یہ منصوبہ میئر ایڈمز کی CARE پالیسی کے تحت شہر کے کمزور علاقوں میں سرکاری دفاتر کے قیام کے وعدے کا پہلا بڑا عملی قدم ہے۔ 2440 فولٹن اسٹریٹ کے قریب ایک اور منصوبہ "ہرکمر-ویلیئمز” بھی زیر تعمیر ہے جو ایک ہزار سستی رہائشیں، کمیونٹی اور صنعتی جگہیں، دفاتر، ریٹیل اسپیس اور کھلی جگہ فراہم کرے گا۔ ان اقدامات کا مقصد ایسٹ نیویارک کو معاشی ترقی کا مرکز بنانا ہے۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ یہ منصوبے شہر کو زیادہ محفوظ، قابلِ رہائش اور اہلِ خانہ کے لیے بہترین بنانے کے لیے ان کی دیرینہ کوششوں کا حصہ ہیں۔ میئر کے مطابق، ان منصوبوں سے اگلے 30 سالوں میں شہر کو 11.6 ارب ڈالر کی معاشی سرگرمی حاصل ہوگی۔

This post was originally published on VOSA.