امریکا کا قطر سے بطور تحفہ ملنے والا لگژری طیارہ وصول

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ایک لگژری بوئنگ 747 طیارہ صدر ٹرمپ کے نئے ائیر فورس ون کے طور پر استعمال کے لیے قبول کر لیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے 400 ملین ڈالر مالیت کا یہ طیارہ سرکاری طور پر وصول کیا، جو امریکی صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر خدمات انجام دے گا۔ امریکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق محکمہ دفاع نے بتایا کہ امریکی ایئر فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ طیارے کو جلد از جلد ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے قابل بنانے کا انتظام کرے۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پرنیل نے کہا ہے کہ قطرکے شاہی خاندان کی جانب سے پیش کیے گئے اس طیارے کو ’ائیر فورس ون‘ میں تبدیل کرنے کے لیے کئی سکیورٹی اپ گریڈز، حساس مواصلاتی نظام، اور میزائل حملوں سے بچاؤ کی صلاحیت جیسے عوامل شامل کرنا ہوں گے جن پر بھاری لاگت آ سکتی ہے۔

This post was originally published on VOSA.