
نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس نے ٹی ایل سی کے ڈرائیور وں کی گرفتاری کے بعد لائسنس کی معطلی کے خلاف ایک سو چالیس ملین ڈالر کا کیس بھی جیت لیا۔جون دو ہزار تین سے فروری دو ہزار بیس کے دوران گرفتار اور لائسنس معطل ہونے سے متاثرہ ڈرائیور زر ِ تلافی کے لیے کلیم جمع کرواسکتے ہیں۔
نیویارک کے ٹیکسی ڈرائیور ز کے لیے خوشخبری،ٹیکسی وررکز الائنس کی کاوشوں سے ایک او ر کیس میں کامیابی مل گئی۔ ٹی ایل سی کی طرف 28 جون 2003 سے 18 فروری 2020 کے اس 17 سترہ سال کے عرصے کے دوران گرفتاری کے بعد لائسنس معطل کیا گیا ہو ا تو اب انھیں زرِ تلافی کی مدد میں کم ازکم 700 ڈالر سے لے کر 36 ہزار ڈالر کی رقم اد اکی جائے گی۔ 2 مہینے لائسنس کی معطلی پر 21 ہزار ڈالر ، 3 مہینے کے لیے 24 ہزار ، 4 مہینے کی معطلی پر 27 ہزا ر ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح اگر کسی ڈرائیور کا لائسنس 7 مہینے معطل رہا ہو تو اسے 30 ہزار ڈالر اور ایک سال سے زائد عرصہ معطلی پر 33 سے 36 ہزار ڈالر کی رقم اد اکی جائے گی۔ ٹیکسی ورکرز الائنس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کو اس حوالے سے ای میل موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں ، اگر کسی کو ایک ماہ کے دوران بھی ای میل نہ آئے تو ہم سے رابطہ قائم کرے۔ٹیکسی ورکرز الائنس نے واضح کیا ہے کہ ایسے ڈرائیور جو 2023 کے لا سوٹ کا حصہ نہیں بنے تھے انھیں کم رقم ادا کی جائے گی۔
This post was originally published on VOSA.