
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم نے یونیورسٹی کو خط میں ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام سے آگاہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام ہوم لینڈ سیکیورٹی کی یونیورسٹی میں جاری تفتیش کے لیے کیا جارہا ہے۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام سرٹیفیکیشن ختم ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی غیرملکی طلبہ کو داخلہ نہیں دے سکتی، یونیورسٹی کو زیر تعلیم غیرملکی طلبہ کو ٹرانسفر کرنا ہوگا۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل دیا اور کہا کہ اس سے ادارے اور پورے ملک کو سنگین نقصان پہنچے گا۔
This post was originally published on VOSA.