
واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ شام کو مستحکم ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ شام پر عائد پابندیوں میں 180 دن کی چھوٹ دی گئی ہے تاکہ توانائی، پانی، صفائی ستھرائی اور انسانی امداد سے متعلق سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام امریکا اور شام کے درمیان نئے تعلقات کی طرف پہلا قدم ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے جنرل لائسنس GL25 جاری کرتے ہوئے شامی عبوری حکومت، مرکزی بینک، ریاستی اداروں اور کئی اہم کمپنیوں کے ساتھ تجارتی لین دین کی اجازت دے دی ہے۔
This post was originally published on VOSA.