نیویارک: سب وے اسٹیشن پر چاقو حملہ، 1 شخص زخمی

مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے لوئر مین ہٹن میں واقع فیری سب وے اسٹیشن پر دو نامعلوم افراد 35 سالہ شہری پر چاقو سے حملہ کر کے فرار ہوگئے۔ واقعے میں نوجوان  شدید زخمی ہو گیا۔

حکام کے مطابق، یہ واقعہ لوئر مین ہٹن کے ساؤتھ فیری اسٹیشن کے میزنائن لیول پر شام 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ شہری پر دو نامعلوم افراد نے اچانک چاقو سے حملہ کیا۔ زخمی کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے بیلیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ نیویارک پولیس نے ملزمان کی شناخت یا کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ نیویارک پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

This post was originally published on VOSA.