نیویارک کی ترقی کے لیے مزید کام کرنے کے خواہشمند ہیں، ایرک ایڈمز

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ مزید کہا کہ عوم ان پر کی گئی تنقید کو نہیں ان کیے گئے کاموں کو دیکھیں۔

میئر ایرک ایڈمز نے مالی سال 2026 کے بجٹ کو بہترین بجٹ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس میں ثقافتی اداروں اور آفٹر سکول پروگراموں کے لیے مستقل فنڈنگ شامل ہے تاکہ مستقبل میں کوئی حکومت اسے ختم نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ خاص طور پر ورکنگ کلاس لوگوں کے فائدے کے لیے بنایا گیا ہے۔ میئر نے عوامی سلامتی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور بتایا کہ گزشتہ مہینوں میں 21 ہزار غیر قانونی اسلحہ قبضے میں لیے گئے ہیں جس سے شہر میں فائرنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے اور تعلیمی پروگراموں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ایڈمز نے کہا کہ وہ دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اور عوام سے درخواست کی کہ ان کے کام کو دیکھیں، نا کہ صرف تنقید کو۔

This post was originally published on VOSA.