ایڈمز کا “میڈ ان NY” ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز اور میئرز آفس آف میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (MOME) کی کمشنر پیٹ سوئنی کوفمین نے 2025 کے "میڈ ان NY” ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، یہ ایوارڈز 16 جون 2025 کو گریسی میشن میں منعقد ہوں گے جو گزشتہ 10 سالوں میں پہلی بار میئر کے آفیشل ریزیڈنس پر ہوں گے۔ اس سال کے اعزاز یافتگان میں اکیڈمی ایوارڈ کے نامزد فلمساز ڈیرن آرونوسکی، اداکارہ اور کامیڈین مشیل بیٹو، ایمی ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر سیلیا کوستاس، ایمی نامزد اداکار ٹریسی مورگن، اور انٹرنیشنل برادرہڈ آف ٹیمسٹرز کے صدر تھامس اوڈونل شامل ہیں۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ نیویارک کی فلمی صنعت نے شہر کی ثقافت اور معیشت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور "میڈ ان NY” ایوارڈز آرٹسٹ کی محنت کا اعتراف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ فلم و ٹی وی انڈسٹری کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ کمشنر کوفمین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز یافتگان نیویارک کی فلمی صنعت کی مضبوطی اور مستقبل کی عکاسی کرتے ہیں اور شہر میں روزگار کے مواقع بڑھا رہے ہیں۔ ڈیرن آرونوسکی کو 10 جون کو ٹریبیکا فیسٹیول کے دوران خصوصی تقریب میں ایوارڈ دیا جائے گا جبکہ دیگر اعزاز یافتگان کی تقریب 16 جون کو ہوگی۔ یہ ایوارڈز نیویارک سٹی کی فلم و ٹیلی ویژن انڈسٹری کی کامیابیوں کا جشن ہیں جو شہر کو عالمی فلمی مرکز کے طور پر مستحکم کرتے ہیں۔

This post was originally published on VOSA.