
کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز میں 1 سالہ بچہ بالکونی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
حکام کے مطابق واقعہ کوئنز کے علاقے ماسپتھ کی 52ویں ایونیو اور 73ویں اسٹریٹ پر سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ کے بعد پیش آیا، جہاں بچہ دوسری منزل کی بالکونی سے تقریباً 10 سے 15 فٹ نیچے ڈرائیو وے پر جا گرا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بچہ بالکونی کی کالی ریلنگ پر چڑھ کر نیچے جھانکنے کی کوشش کر رہا تھا، جہاں چند بڑے بچے کھیل رہے تھے۔ اچانک توازن بگڑنے سے بچہ سر کے بل نیچے گر گیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق بچہ اُس وقت اپنے آٹھ سالہ بھائی کے ساتھ تھا، جب حادثہ پیش آیا۔ متاثرہ بچے کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر نیو ارک پریسبیٹیرین وائل کارنیل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ بالکونی یا ریلنگ میں کوئی نقص نہیں پایا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
This post was originally published on VOSA.