نیویارک: وی آؤٹسائیڈ سمر پروگرام کے لیے 13 ملین ڈالر مختص

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے "وی آؤٹسائیڈ سمر” پروگرام کے تحت نوجوانوں کی حفاظت کے لیے 13 ملین ڈالر کی فنڈنگ مختص کر دی ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کے مطابق، اس فنڈنگ کا مقصد شہر میں موسم گرما کے دوران نوجوانوں کے لیے سرگرمیاں بڑھانا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ شہر کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم نوجوانوں کو جرائم کی راہ پر جانے سے روکنے کے لیے دیگر اقدامات کریں۔ اسی حوالے سے اس سال بھی 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے مختلف پروگرامز چلائے جائیں گے، خاص طور پر ان نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے علاقوں میں جہاں گن فائر سے ہونے والے جرائم کی تعداد زیادہ ہے۔ ساتھ ہی 5 لاکھ ڈالر Flip the Script پروگرام کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو براونس ویل کے نوجوانوں کو فلم انڈسٹری میں تربیت اور روزگار فراہم کرے گا۔ میئر نے 40 لاکھ ڈالر Project Reset کو بھی مستقل فنڈنگ دی ہے تاکہ غیر سنگین جرائم میں ملوث نوجوانوں کو کمیونٹی پروگرامز کے ذریعے عدالتی کارروائی سے بچایا جا سکے۔ یہ سرمایہ کاری میئر ایڈمز کے "بہترین بجٹ” کا حصہ ہے، جس کا مقصد نیویارک کو محفوظ، قابلِ رہائش اور خاندانوں کے لیے بہترین شہر بنانا ہے۔

This post was originally published on VOSA.