
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس کے کرُوناٹا پارک ایسٹ میں دو مشتبہ افراد ایک نوجوان پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ برونکس کے کروناٹا پارک ایسٹ اور ایسٹ 173 ویں اسٹریٹ کے قریب واقع ایک پارک میں پیش آیا جہاں دو مشتبہ افراد ایک نوجوان پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے ہیں، متاثرہ شخص کو سر میں گولی لگی تھی اور موقع پر ہی اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی جبکہ اس کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق گولیوں کی آواز سن کر کھیلنے والے بچے گھبرا کر بھاگ گئے اور اپنے سکوٹر بھی وہاں چھوڑ گئے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ پارک پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے اور وہ بار بار پولیس سے اس سلسلے میں مدد طلب کرتے رہے ہیں۔ کئی افراد نے بتایا کہ نوجوان پارک اور اسکول کی عمارت میں آتے ہیں، شراب نوشی اور دھواں نوشی کے ساتھ ہتھیار بھی لے کر آتے ہیں جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
This post was originally published on VOSA.