
امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا نیویارک نے نئے ڈاکٹروں کی رہنمائی کے لیے سالانہ ریزیڈینٹس اینڈ فیلو گائیڈنس پروگرام منعقد کیا ، نئے نوجوان ڈاکٹروں کو آگہی دی گئی کہ وہ کس طرح سےریذیڈینسی حاصل کرسکتے ہیں ۔
امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم اپنا کے نیویارک چیپٹر کے زیر اہتمام نئے ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ رہنمائی کے لیے کوئنز میں واقع نجی ریسٹورانٹ میں منعقدہ سالانہ ریزیڈینٹس اینڈ فیلو گائیڈنس پروگرام میں ینگ ڈاکٹرز کی کثیر تعدادشریک ہو ئی ۔اپنا نیویارک چیپٹر کے صدر ڈاکٹر طارق جمیل ،چیئر ڈاکٹر غلا م شہزاد اور کو چیئر ڈاکٹر افضل ملیح نے نوجوان ڈاکٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں، اپنا ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
تقریب میں نیویارک کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاکستانی طلباٗ اور ڈاکٹرں نے ماہرین پر مشتمل پروگرام ڈائریکٹر زسے مختلف سوالات کیے۔ڈاکٹر سلیم شہزاد،ڈاکٹر رضوان نعیم اور ڈاکٹر حسن ڈوگر نوجوان ڈاکٹرز کوآگاہ کیا گیا کہ و ہ اپنی تعلیم ،امتحانات میں بہتر نمبرز حاصل کرنے کےساتھ ساتھ بھرپور تیاری کے ساتھ انٹر ویو دیں۔
اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے تجربات بھی شیئر کیے ۔اپنا کے مرکزی صدر ڈاکٹر بابر راو ، ڈاکٹر احمد ریحان ،ڈاکٹر سدھیش رامداس اور ڈاکٹر انتظام خان نے ینگ ڈاکٹرز کوآگہی دی گئی ری کمینڈیشن لیٹر کا دو یا تین صفحات پر مشتمل ہونا ضروری نہیں ، پروفیشنل میں کسی قسم کا وقفہ رکاوٹ بن سکا ہے ۔
ریزیڈینٹس اینڈ فیلو گائیڈنس پروگرام میں ینگ ڈاکٹر ز کی رہنمائی کے لیے انھیں بتایا گیا کہ انٹرویوز میں باڈی لینگویج بہت اہمیت رکھتی ہے، ہمیشہ اچھی تیاری سے جائیں اور پر اعتماد رہیں ۔
ماہرین نےینگ فزیشنز کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنی تعلیم ، انٹرنشپس کے ساتھ ساتھ مختلف کانفرنسز میں بھی شرکت جاری رکھیں ۔ ینگ ڈاکٹرز نے پروگرام کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
This post was originally published on VOSA.