
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سابق رکن اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے امریکی صدر کے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات کے بل کو ایک بار پھر ناقابل قبول قرار دے دیا۔
ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ کٹوتی اور اخراجات کا بل امریکی صدر کا گھناؤنا اور مکروہ فعل ہے، ٹرمپ کے کٹوتی اور اخراجات کے بل کو مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بل ایک بڑا فضول خرچی والا بل ہے جو ملک کے بجٹ خسارے کو 2.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچا دے گا اور امریکی عوام پر ناقابل برداشت قرضے کا بوجھ ڈالے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ جنہوں نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا انہیں شرم آنی چاہیے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوِٹ نے مسک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر اس بل کے حق میں ہیں اور اپنی رائے پر قائم ہیں۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو سرکاری اخراجات میں کمی کے ادارے کی اہم ذمہ داریاں تفویض کی تھیں لیکن چند روز قبل ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات کے باعث سرکاری عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
This post was originally published on VOSA.