
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی سیلف ہیلپ کمپنی کی ایک گھریلو ملازمہ لاکیشا جیکسن کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس پر الزام ہے کہ اس نے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ بار بار زیادتی کی اور ان پر بیلٹ سے تشدد کیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، گھریلو ملازمہ لا’کیشا جیکسن سیلف ہیلپ کمپنی کے ذریعے شہر کے ایک پروگرام سے کنٹریکٹ پر کام کر رہی تھی جس کا مقصد مشکلات میں گھرانوں کو بچوں کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔ مبینہ زیادتی میں بچوں کو بیلٹ سے مارنا شامل ہے، جس کا انکشاف بچوں کی دادی نے گھر کے کیمرے دیکھ کر کیا تھا۔ خاندان نے مئی میں پولیس کو رپورٹ دی تھی مگر گرفتاری کا وارنٹ حال ہی میں جاری کیا گیا۔ پولیس نے گرفتاری کی کوشش کی مگر ملزمہ موقع پر موجود نہیں تھی۔ وکیل کا کہنا ہے کہ جیکسن نے تقریباً ایک سال پہلے تین بچوں کی دیکھ بھال شروع کی تھی، جن کی عمریں 2، 4 اور 6 سال ہیں۔ ویڈیوز میں جیکسن کو بچوں کو دھمکاتے اور انہیں بیلٹ سے مارتے ہوئے دیکھا گیا، اور بچوں کے باتھ روم جانے سے خوفزدہ ہونے کی وجہ وہاں ایک جوکر ماسک بھی پایا گیا۔ نیویارک پولیس اور ACS نے واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سیلف ہیلپ کمپنی نے جیکسن کو برطرف کر دیا ہے اور پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
This post was originally published on VOSA.