
امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (اے پیگ کیئرز) نے ہر سال کی طرح اس سال بھی نیویارک کے علاقے کوئنز میں علامہ اقبال ایونیو پر اپنی سالانہ عید الضحیٰ فوڈ ڈرائیوکا اہتمام کیا۔
اے پیگ کیئرز کی ٹیم نے ضرورت مند اور سفید پوش گھرانو ں کے افراد میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء ضروریہ تقسیم کیں جن میں آٹا، چاول، چنے، دال، بیسن، ٹی بیگز، سویاں، پھل، سبزیاں ،روٹی، انڈے اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں قطاروں میں جمع ہوئے اور اے پیگ کی ٹیم نے ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے احترام کے ساتھ راشن بیگز فراہم کیے۔اس موقع پر بچوں میں عید کی خوشیوں کی مناسبت سے کھلونے بھی تقسیم کیے گئے۔اے پیگ کے صدر علی رشید کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم ہمیشہ یہ کوشش کرتی ہے کہ غیر مراعات یافتہ اور پسماندہ کمیونٹی کی مدد کی جائے ، اس بار یہ چھوٹی سی کاوش ہے کہ سب لوگ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔
This post was originally published on VOSA.