نیویارک میں عید ملن اور قوالی نائٹ

نیو لائف  مینارٹی ہیومن رائٹس کونسل کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی اور قوالی نائٹ منعقد ہوئی ، جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

نیو لائف  مینارٹی ہیومن رائٹس کونسل نے نیویارک میں لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو کے مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملین پارٹی اور قوالی نائٹ کا انعقاد کیا ، جس میں خواتین ، نوجوان لڑکیاں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر تراب علی اینڈ فتح علی قوالی گروپ  کے روح پرور کلام نے حاضرین محفل کے دلوں کو چھو لیا۔

عید ملین پارٹی کی تقریب کی نظامت ڈاکٹر سلمی کوثر نے کی۔اس موقع پر نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی پیش کی گئی۔ نیو لائف  مینارٹی ہیومن رائٹس کونسل  کی صدر راحیلہ اسلم نے عید ملین پارٹی اور قوالی نائٹ شرکا سے اظہار تشکر کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی ۔اس موقع پر نوجوان لڑکیوں نے نیو لائف مینارٹی کونسل کی کاوشوں کو سراہا  لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

تقریب میں کمیونٹی کو تلقین کی گئی کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ ضرور دیں،نیویارک سٹی کے مئیر کے امیدوار  زہران ممدانی  کے مسلم کمپئن منیجر حسان نے لوگوں کو زہران ممدانی کو ووٹ دینے کی التجا کی کہا کہ اگر وہ منتخب ہوجاتے ہیں تو وہ نیویارک سٹی کے پہلے مسلم مئیر ہوں گے ۔

تراب علی اینڈ فتح علی  قوالی گروپ نے تاجدار حرم ،آاو مدینہ چلیں کی قوالیاں سنا کر  حاضرین پر سحر طاری کردیا ۔اس موقع پر  وہی خدا ہے  کی قوالی نے  شرکا کو خالق کی یاد میں محو کردیا  اور اللہ ہو اللہ ہو کی قوالی نے محفل میں نورانی کفیت پیدا کردی ۔قوالی نائٹ تو ختم ہوگئی لیکن روحانی کیفیت نے شرکا کو دیر تک اپنی گرفت میں لئے رکھا۔

This post was originally published on VOSA.