امریکا: امیگریشن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے مختلف ریاستوں میں پھیل گئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا سے  شروع ہونے والے مظاہروں کاسلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے بتایا گیا کہ نیویارک میں تقریباً ڈھائی ہزارسے زائد افراد نے مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 83 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ سان فرانسسکو میں 150، شکاگو میں 17 اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاس اینجلس میں فوج کو شہریوں کو حراست میں رکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، 700 میرینز اور 4 ہزار نیشنل گارڈ لاس اینجلس میں تعینات ہیں۔ لاس اینجلس شہر میں غیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف چھاپوں کی وجہ سے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور احتجاج کرنے والوں کی امیگریشن حکام اورپولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

This post was originally published on VOSA.