
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لانگ آئی لینڈ میں ہفتے کے روز درجن سے زائد احتجاجی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، یہ مظاہرے ایک ملک گیر مہم کا حصہ ہیں جسے "نو کنگز ڈے” کا نام دیا گیا ہے۔ اس تحریک کا آغاز دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کو ہونے والی ایک فوجی پریڈ کے ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔مقامی منتظمین کا کہنا ہے کہ مائنیولا اور پورٹ جیفرسن اسٹیشن میں ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 2 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے، اور ان مظاہروں کو پرامن رکھنے کی مکمل کوشش کی جائے گی۔ناساؤ اور سفولک کاؤنٹی پولیس کے حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے مظاہروں کے دوران عوام کی حفاظت کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔
This post was originally published on VOSA.