امریکا: آسمان سے گرنے والی ننھی شارک نے سب کو حیران کر دیا

 ساؤتھ کیرولائن(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے شہر میرٹل بیچ میں واقع ڈسک گالف کورس پر اُس وقت حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا جب ایک ننھی ہیمرہیڈ شارک آسمان سے زمین پر گری۔

امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی رہائشی 44 سالہ جوناتھن مارلو اپنے تین دوستوں کے ہمراہ سپلنٹر سٹی ڈسک گالف کورس میں کھیل رہے تھے۔ عدالت میں دیے گئے بیانات اور عینی شاہدین کے مطابق، ایک اوسپری پرندہ اپنی چونچ میں شکار لیے پرواز کر رہا تھا کہ دو کوّوں نے اس کا پیچھا شروع کر دیا۔ پرندہ درختوں کی جانب مڑا اور اچانک اُس نے شکار زمین پر گرا دیا۔ ابتدائی طور پر کھلاڑیوں نے سمجھا کہ یہ کوئی عام مچھلی ہے لیکن جب وہ قریب پہنچے تو انکشاف ہوا کہ یہ ایک فٹ لمبی ہیمرہیڈ شارک ہے۔ مارلو کے مطابق، یہ شارک شاید اوسپری کے سمندر سے پکڑے گئے شکار میں شامل تھی۔ کورس قریبی ریاستی پارک سے متصل ہے اور سمندر سے محض آدھا میل کی دوری پر واقع ہے۔ شارک کے زندہ ہونے سے متعلق یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکا، اور اسے واپس سمندر پہنچانے کی کوشش اس کے بچنے کے امکانات کم ہونے کے باعث ترک کر دی گئی۔ ساؤتھ کیرولائنا اور جارجیا کے ساحلی علاقوں میں کئی اقسام کی ہیمرہیڈ شارک پائی جاتی ہیں، جن میں بونٹ ہیڈ، اسکیلپڈ اور گریٹ ہیمرہیڈ شامل ہیں۔ 2013 میں یہاں "کیرولائنا ہیمرہیڈ” نامی نئی قسم بھی دریافت ہو چکی ہے۔

This post was originally published on VOSA.