
نیویارک میں قائم اسلامی اسکول رائزنگ اسٹار کی جانب سے کوئنز میں واقع کننگھم پارک میں فیلڈ ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں کے لئے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئی اور بچوں نے کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔
اس رنگارنگ تقریب میں بچوں کے لیے مزیدار کھانے، تازہ پھلوں اور ٹھنڈے جوسز کا انتظام بھی تھا، رائزنگ اسٹار اسکول اکنا المرکز کے تحت چلاتا ہے اس موقع پر اکنا نیویارک کے صدر طارق الرحمن نے کہا کہ “ایسی سرگرمیاں بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہیں۔
اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ان کی خوشیوں کا حصہ بننا، ہمیں بطور استاد نئی توانائی دیتا ہے۔کوئنز میں واقع کننگھم پارک میں فیلڈ ڈےمیں شریک والدین نے پارک میں بچوں کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔کننگھم پارک میں بچوں نے مختلف رنگوں کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھی اور خوب انجوائے کررہے تھے بچوں کا کہنا تھا کہ وہ آج بہت خوش ہیں۔فیلڈ ڈے کی انعقاد میں اسکول پرنسپل فوزیہ ،وائس شاذیہ معاذ اور اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا