عارف لوہار کا نیویارک میں شاندار ہاوس فل لائیو کانسرٹ

بین الاقوامی شہرت یافتہ  پاکستانی  فوک   گلوکار عارف لوہار کا نیویارک میں شاندار ہاؤس فُل کانسر ٹ ہوا۔  عارف  لوہار نے  جگنی سمیت  کئی مشہور گیت سنائے اور اپنی  ماں کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے۔

ورلڈ اسٹار انٹر  ٹینمنٹ کے  روحِ  رواں عتیق شیخ  نے مشہور  پاکستانی پنجابی  فوک گلوکار عارف لوہار کا نیویارک کے علاقے ویسٹ  بری میں لائیو کانسرٹ  منعقد کیا  جس میں مداح  کھنچے چلے آئے۔ عارف لوہار  نے اپنے منفرد انداز میں  چمٹا  بجا کر اور  جگنی  سنا کر پرفارمنس  کا آغاز کیا۔کانسرٹ میں فنِ موسیقی سے شغف  رکھنے والے افراد کی  تعداد نے شریک ہوکر  شو کی رونق کو چار چاند لگادیے۔عارف لوہار  نے  یکے بعد دیگر کئی گیت سنائے جس پر شرکاء  جھومتے رہے۔

کانسرٹ میں  عارف  لوہار کے  ساتھ  ان کے بیٹے بھی شریک تھے  جنھوں نے   اپنے والد کا بھرپور ساتھ دیا۔اپنی جاندار ، شاندار اور لہو گرمادینے والی پر فارمنس کے دوران عارف لوہار نے شرکا سے خطاب میں   کہا کہ  ماں  باپ کی قد رکریں، انھیں عزت و احترام او رپیار دیں    ہر دن عید کی طرح محسوس ہوگا، ہماری کوئی حیثیت نہیں، جو کچھ  بھی ہیں والدین کی  بدولت ہیں۔بعد ازاں عارف لوہار نے  ماوں کی عظمت او رانھیں خراج پیش کرنے کے لیے  اپنا مشہور کلام  او میری ماں سی بھی سنایا ۔

کانسرٹ میں شریک  کینیڈئین   نژاد  گلوکار  اور موسیقار  روچ  کِلا نے  بھی  شاندار  پرفارمنس  کا مظاہرہ کیا ۔اس  موقع پر ورلڈ اسٹار انٹر  ٹینمنٹ کے  روحِ  رواں عتیق شیخ   نے مہمان گلوکار سے عارف لوہار سے اظہارِ تشکر کیا، ان کا کہنا تھا   کمیونٹی کی بدولت ہی میرا ہر شو کامیاب ہوتا ہے۔ آخر میں ناساؤ کاونٹی ایگزیکٹیو آفس کی طرف سے  عارف لوہار، روچ کلا  اور  عتیق شیخ  کو ان کی  فنی خدمات پر تعریفی سند  بھی پیش کی گئیں۔

This post was originally published on VOSA.