ایئر انڈیا کی ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی پرواز فنی خرابی کا شکار

ایئر انڈیا کی ہانگ کانگ ایئرپورٹ سے نئی دہلی جانے والی پرواز کو فنی خرابی کی اطلاعات کے باعث واپس ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔

ایئرلائن کے مطابق بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ بحفاظت واپس لینڈ کر لیا گیا اور مکمل تکنیکی معائنے کے لیے روک لیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرواز AI315 دوپہر تقریباً ایک بجے واپس ہانگ کانگ پہنچ گئی۔ ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچانے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل ایئر انڈیا کی لندن جانے والی ایک اور پرواز بھارت کے شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس میں 241 مسافر اور زمین پر موجود 29 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ حادثے کا شکار طیارہ بھی اسی ماڈل کا تھا۔

This post was originally published on VOSA.