
شکاگو/ (رپورٹ : سید خلیل اللہ )پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن نارتھ امریکا کے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،پاکستانی کمیونٹی نے ایک بار پھر اپنی سخاوت اور ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے4 لاکھ 50 ہزارڈالر سے زائد کے عطیات دئیے۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹ وسیم اکرام اورمصباح الحق کی بھی تقریب شرکت کی ۔
پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن نارتھ امریکا نے امریکی ریاست الینوائے ولا پارک کے مقامی بینکویٹ ہال میں پیدائشی دل کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج کے لئے فنڈریزنگ تقریب کا اہتمام کیا ،جس میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹرزوسیم اکرم اور مصباح الحق نے بھی خصوصی شرکت کی ، جب مصباح الحق اور وسیم اکرم کی دستخط شدہ ٹی شرٹس، بیٹ اور گیندیں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں، جن سے خاطر خواہ رقم حاصل ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، تقریب میں پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن نارتھ امریکا کے صدر ڈاکٹر علی زیدی، نائب صدر قاسم خان، ڈائریکٹر ڈاکٹر قیصر بشیر اور بانی فرحان احمدنے فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی، شکارکو میں پاکستان کی قونصل جنرل طارق نے بھی شرکت کی ،تقریب کی نظامت فرائض پاکستان کے معروف اینکرز اور اداکار فخر عالم نے انجام دئیے۔
تنظیم کے صدرڈاکٹر علی زیدی کا کہنا تھادنیا بھر میں دل کی بیماریوں میں مبتلا 50 فیصد بچے صرف چار ممالک پاکستان، بھارت، چین، اور انڈونیشیامیں پائے جاتے ہیں۔اسی لئے ہمارا مشن ہے کہ پاکستان میں ایسے ہر بچے کو مکمل، معیاری اور مفت علاج فراہم کیا جائے۔سال 2012 میں فائونڈیشن کی بنیاد رکھنے والے فرحان احمد نے کہا کہ یہ صرف ایک ہسپتال نہیں، بلکہ ان ہزاروں بچوں کی امید ہے جو لاہور کے چلڈرن ہارٹ ہسپتال میں زندگی بچانے والی سرجری کے منتظر ہیں۔
نائب صدر قاسم خان نے کہا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے، جس کا حل صرف مخصوص ہسپتالوں اور تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی مدد سے ممکن ہے۔ ہمارا ہدف کم لاگت میں اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کرنا ہے۔ڈائریکٹر ڈاکٹر قیصر بشیر نے شکاگو کی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ اس مشن کا حصہ بنیں اور ہر بچے کو علاج تک رسائی فراہم کرنے میں مدد کریں۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سابق کپتان وسیم اکرام اور مصباح الحق نے کہا بچوں کے علاج کے لئے فنڈریزنگ مہم سراہا ، وسیم اکرم نے کہا کہ علاج کی لاگت کی وجہ سے اکثر والدین بروقت طبی امداد حاصل نہیں کر پاتے۔ ہمیں اجتماعی طور پر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بچہ محض وسائل کی کمی کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھے۔مصباح الحق نے کہا کہ ایسے نیک کاموں کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مقامی بزنس مین منیر چوہدری نے بھی اس مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نمایاں مالی تعاون کیا۔
This post was originally published on VOSA.