ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری، اپنا کمیونٹی سینٹر کی آگہی نشست

اپنا کمیونٹی سینٹر نےقدرتی آفات اورہنگامی حالا ت سے نمٹنے کی تیاری  کے لیے  کمیونٹی کے ساتھ ایک مکالمے کا  اہتمام کیا۔کمیونٹیز کو  ایمرجنسی  صورتحال سے نبر دآزما ہونے سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔

قدرتی  آفا ت ہوں یا ہنگامی حالات، اس کی تیاری کیسے کی جائے اور خود کو کیسے محفوظ بنایا جائے۔؟ ایسے ہی کئی سوالوں  کے جواب اور کمیونٹی میں پائی جانے والی تشویش دور کرنے کے لیے اپنا کمیونٹی  سینٹر نے نیویارک سٹی ایمر جنسی  منیجمنٹ  کے اشتراک سے بیتھ ایونیو پر  واقع اپنے دفتر میں ایک مکالمے کا اہتمام کیا۔اپنا کمیونٹی سینٹر کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارم حنیف نےحاضرین کو ڈزاسٹر منیجمنٹ پلان سے آگاہ  کیا۔

 آگہی سیشن میں کمیونٹی کے افراد شریک تھے جبکہ دیگر نمائندہ افراد نے  آن لائن شرکت کی۔اپنا کی سی ای او ارم حنیف  مختلف واقعات  کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شدید بارش، اربن  فلڈنگ، برفباری،  طوفان  اورہیٹ ویو یا دیگر ہنگامی صورتحال  میں خوراک اور رہائش کے لیے  پناہ گاہوں کا حصول اولین ترجیح ہوتا ہے،اس لیے ضروری ہے کہ کمیونٹی کی نمائندہ تنظیمیں خود کو تیار رکھیں ۔شرکاٗ نے مختلف سوالات  بھی کیےاور  ضرورتوں کی طرف نشاندہی بھی کی۔ اس موقع پر ارم حنیف کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیمیں مختلف شعبوں میں بہت اچھا کام کررہی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ  قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں اپنی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کے لیے صلاحیت اور استعداد کو بڑھایا جائے ۔

اس موقع پر شرکاٗ کو مزید آگاہ کیا کہ شہری حکومت کے پاس مالی مشکلات سے دوچار خاندان کے لیے بھی ریلیف پیکج  موجود ہے لیکن آگہی نہ ہونے کی وجہ سے استفادہ حاصل کرنے سے محروم رہ جاتی ہے۔ مکالمے کے دوران کمیونٹی کو درپیش مطلوبہ ضروریات سے متعلق  تجاویز و سفارشات اکھٹی کی گئیں جو نیویارک سٹی ایمر جنسی منیجمنٹ کے شعبے کو پیش کی جائیں گی۔

This post was originally published on VOSA.